سانحہ پشاور، حملے کے ماسٹرمائنڈ کا ویڈیوپیغام بھی سامنے آگیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:54

سانحہ پشاور، حملے کے ماسٹرمائنڈ کا ویڈیوپیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے ماسٹرمائنڈ عمرنارے یا عمرمنصورعرف خلیفہ عمر کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیاہے جس میں اُس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ فوجی آپریشن کے دوران ہماری مرنے والی عورتوں اور بچوں کا انتقام ہے تاہم مذکورہ پیغام عام ہونے سے قبل ہی خلیفہ عمر کی خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے مرنے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر یاطالبان کی طرف سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کوعمر منصورکے نام سے دکھایا گیا ہے اور ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ شخص پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے میں 132 معصوم بچوں سمیت 144 افراد کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ ہے، ویڈیو میں سفاک شخص منصور کاکہناتھاکہ ان کی عورتیں اور بچے مررہے ہیں تو ان کے بچے کیسے بچ سکتے ہیں اور ہم اسی انداز میں لڑکر معصوموں کا انتقام لیں گے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے برطانوی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر منصور ہی تھا اور وہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ منصور نے ہائی سکول تک تعلیم اسلام آباد کے ایک سکول میں حاصل کی اور پھر مدرسے میں داخلہ لے لیا، وہ کم عمری سے ہی لڑنے کا ماہر تھا اور اکثر دوسرے لڑکوں سے لڑتا تھا، طالبان کے ساتھ 2007ءمیں شامل ہوااورشمولیت سے قبل منصور نے کچھ عرصے مزدور کی حیثیت سے کراچی میں کام کیا۔شدت پسند کمانڈر کو والی بال کھیلنے کا شوق تھا جب کہ وہ حکومت سے بات چیت کا سخت مخالف تھا۔

متعلقہ عنوان :