قومی انڈر 21ملالہ خواتین کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:07

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) قومی انڈر 21ملالہ خواتین کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق فائنل میچ بدھ کو مریدکے کنٹری کلب میں کھیلا جانا تھا البتہ سانحہ پشاور کے باعث اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ اب کراچی میں 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کا فائنل میچ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :