آئرش ٹیم پانچ روزہ روایتی کرکٹ کے معیار پر پورا اترنے کی اہلیت رکھتی ہے،جیسن گلیسپی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:07

لندن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ آئرش ٹیم پانچ روزہ روایتی کرکٹ کے معیار پر پورا اترنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ آئرلینڈ نے کئی ایسے شاندار کرکٹرز پیدا کیے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی کررہے ہیں جن میں اوئن مورگن، ایڈ جوائس ولیم پورٹر فیلڈ، بوائڈ رینکن اور جارج ڈوکریل نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئرش ٹیم کا درجہ بلند کرنا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ اس کی ایک روزہ میچز میں کارکردگی ٹیسٹ اسٹیٹس کی متقاضی ہے۔ آئی سی سی کو ایک دن تو یہ فیصلہ کرنا ہی ہے تو اس میں مزید تاخیر کیوں کی جائے۔ آئرلینڈ کی آمد سے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی تقویت ملے گی۔انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائرکے ہیڈ کوچ گلیسپی نے کہا کہ عام لوگوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے۔ آسٹریلیا ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے سوا دیگر ممالک میں لوگ ٹیسٹ میچز دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم کا رخ کم ہی کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :