ہاکی سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا ، چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:06

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والا تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات متاثر کرسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہریار خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کھلاڑیوں کی جانب سے اپنایا گیا رویہ نامناسب تھا اس کے کرکٹ مقابلوں پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تاہم مشکل ترین حالات کے باوجود پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل میں بھارت کو ہراکر پاکستانی ٹیم نے جیت کا جشن منایا تاہم بھارتی ہاکی ٹیم اور ان کی میڈیا نیاچھا سلوک نہیں کیا اور قومی ٹیم کیخلاف منفی ردعمل دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار رہتے ہیں اور اب بھارت ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک سے منفی اثر پڑا پڑرہا لیکن کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات تاحال بہتر ہیں۔

شہریار خان نے مزید کہا کہ ہم بھارتی کرکٹ بورڈ سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ سال سیریز کیلئے تیار ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :