دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنیا کی پرواہ کئے بغیر ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، اولیس لغاری

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اولیس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دنیا کی پرواہ کئے بغیر ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کے حوالے سے یورپی یونین کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

20 دسمبر 2014ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کہ جس برباریت کا اظہار کیا اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ۔ حکومت کا دہشت گردوں کو سزائے موت کا فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے ۔ جس سے دہشت گردی میں کمی واقع ہو گی۔ یورپی یونین کو سزائے موت کی بحالی کے فیصلے پر اعتراض نہں ہونا چاہئے ۔ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے لیکن سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہو رہا ہے ۔ خودمختار ملک ہونے پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا قانون میں مکمل آزاد ہے ۔ دہشت گردوں کو سخت سزائں ملنے سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن بھی محفوظ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :