سپین کے سب سے بڑے صوب کی کاتالان پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور پر مذمتی قرارداد منظور

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:05

بارسلونا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) کاتالان پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ اسپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیا کی کاتالان پارلیمنٹ میں سیاسی جماعت آئی سی وی کی ممبر پارلیمنٹ ”سارہ ولا گالان “ کی طرف سے پیش کی جانے والی سانحہ پشاور کے خلاف مذمتی قرارداداسپین کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قرارداد پارلیمنٹ کے سیکرٹری نے پڑھ کر سنائی۔ممبرز پارلیمنٹ نے پشاور کے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اورا سکول ا سٹاف کے لواحقین سے اظہار افسوس کے لئے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے بروقت کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں سیکڑوں بچوں کی زندگی محفوظ بنانے اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت پاکستان ، پاکستان ا?رمی اور عوام کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاروائیوں پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ممبر پارلیمنٹ سارہ ولا گالان نے آئی سی وی کے پاکستانی ممبر سعد مختار تارڑ اور امیگریشن سیکرٹری ”گابی پوبلے “ کا سانحہ پشاور پرمذمتی قرارداد پیش کرنے کی مشاورت پر شکریہ ادا کیا۔

پارلیمنٹ کی طرف سے قونصلیٹ آفس بارسلونا کو اس اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ویلفیئر قونصلر بارسلونا محمد اسلم خان غوری اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے راجہ شفیق کیانی اور ڈاکٹر ہما جمشید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔واضح رہے کہ اسپین کی سیاسی جماعت آئی سی وی کی ممبر کاتالان پارلیمنٹ ”سارہ ولا گالان“ حال ہی میں اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوا سپینش ایمبیسی اسلام آباد میں درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کر کے آئی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :