شمالی وزیرستان: ڈرون حملےمیں 6مبینہ شدت پسند ہلاک

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:44

شمالی وزیرستان: ڈرون حملےمیں 6مبینہ شدت پسند ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی ڈروں طیارے نے حملہ کیا۔ ڈرون طیارے نے ایک کماپاونڈ پر 2 میزائل داغے۔

(جاری ہے)

حملے میں 6 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے جن میں اہم شدت پسند کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے عسکریت پسندوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔ میزائل حملے کے بعد کافی دیر تک ڈرون طیارے فضاء میں موجود رہے۔