امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم کی جھلک جاری کر دی گئی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:31

امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم کی جھلک جاری کر دی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر’فلم کہو نہ پیار ہے‘سے اپنے کیئریئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم دیسی میجک کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رومانس اور کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں امیشا پاٹیل دو کردار نبھاتی نظر آئینگی جس کی کہانی ایک جیسی شکلیں رکھنے والی دو ایسی لڑکیوں پر مبنی ہے جن کی عادتیں اور رہن سہن ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔فلم کی کاسٹ میں امیشا پاٹیل کے علاوہ زید خان اورساحل شیروف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ میہل اتھا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم آئندہ برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :