ہالی ووڈ فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:25

ہالی ووڈ فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل کا ٹریلر ریلیز کردیا ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر، جوڈی ڈینچ، پینی لوپ وِلٹن اورمیگی اسمتھ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میری گولڈ ہوٹل کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ ہالی ووڈ کے نامور اداکار رچرڈ گیئر، پینی لوپ وِلٹن ،جوڈی ڈینچ اور میگی اسمتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل کا ٹریلر منظر عام پر آگیاہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجان میڈن کی یہ فلم 2012میں بننے والی دی بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈہوٹل کا سیکوئل ہے جس کی کہانی بھارت شہر جے پور میں واقع ایک ایسے ہوٹل کے گرد گھوم رہی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ہوٹل کا ایک کمرہ خالی ہونے پر ساتھ رہنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ دلچسپ واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کوگراہم بورڈ بینڈ اور پیٹر زینن نے مشترکہ طور پر پروڈیو س کیا ہے جس کی کاسٹ میں جوڈی ڈینچ، میگی اسمتھ، رچرڈ گیئراور پینی لوپ وِلٹن سمیت بِلی نائے،دیو پاٹیل،للیت ڈوبے، ٹینا دیسائی اور شہزاد لطیف شامل ہیں۔رشتوں، روایات اورچھوٹی چھوٹی خوشیوں کی اہمیت بیان کرتی یہ کامیڈی ڈرامہ فلم آئندہ سال 27فروری کو برطانیہ میں جبکہ 6مارچ کو امریکہ بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :