پشاور پولیس سے مقابلہ ، اہم کمانڈرسمیت پانچ شدت پسند ہلاک

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:12

پشاور پولیس سے مقابلہ ، اہم کمانڈرسمیت پانچ شدت پسند ہلاک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) مچنی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت پانچ شدت پسندمارے گئے ہیں جبکہ دواہلکار زخمی اور ایک افسر شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں مچنی پل پر دہشتگردوں اور پولیس کا آمنا سامنا ہوگیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دواہلکار زخمی اور ایک انسپکٹر شہید ہوگیا ، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈر مصطفی عرف عدنان اپنے چارساتھیوں سمیت ماراگیا۔

متعلقہ عنوان :