دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا ملک سے جلد صفایاکر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔.. وزیراعظم نواز شریف

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:09

دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا ملک سے جلد صفایاکر کے کیفرکردار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سانحہ قومی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے اب ان کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور بئیرسٹرامجد ملک سے اوورسیز کمشنروں کی کارکردگی سے متعلق تبالہ خیال کیا اورسمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے موقع پر ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے انتہا پسندی اور بنیاد پسندی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔بئیرسٹر امجد ملک نے انتہا پسندی کے خلاف حکومتی کوششوں کو سراہا اور سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ملاقات کے موقع پروفاقی وزراء چوہدری نثار، اسحاق ڈار،پرویز رشید،معاون خصوصی خواجہ ظہیر،بئیرسٹر ظفراللہ خان اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پشاور سکول کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

متعلقہ عنوان :