خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،21 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:01

خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری،21 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ہیں ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے7ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 21دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 7ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :