21ویں صدی کے نئے تقاضے،کیڈٹ کالج حسن ابدال کی 65سالہ تاریخ میں یوم والدین کی تقریب میں شرکت پرپہلی بارصحافیوں کے داخلے پرپابندی عائد،

صدرمملکت کی کوریج صرف سرکاری میڈیا کرے گا،وائس پرنسپل کااستدلال

جمعہ 19 دسمبر 2014 22:21

21ویں صدی کے نئے تقاضے،کیڈٹ کالج حسن ابدال کی 65سالہ تاریخ میں یوم والدین ..

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)21ویں صدی کے نئے تقاضے،کیڈٹ کالج حسن ابدال کی 65سالہ تاریخ میں یوم والدین کی تقریب میں شرکت پرپہلی بارصحافیوں کے داخلے پرپابندی عائدکردی گئی،صدرمملکت کی کوریج صرف سرکاری میڈیا کرے گا،وائس پرنسپل کااستدلال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22دسمبرکوکیڈٹ کالج کے یوم والدین کی سالانہ تقریب میں صدرمملکت ممنون حسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں مگراس موقع پرکالج کی تاریخ میں پہلی بارکالج انتظامیہ نے صحافیوں کا داخلہ ممنوع قراردے دیاہے کہ دہشت گردی کاخطرہ ہے اس لئے صحافیوں کوداخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صحافی برادری حیران وپریشان ہے کہ آج تک کسی پاکستانی صحافی نے حکمرانوں پرخودکش حملہ نہیں کیاتوصدرمملکت کی آمدکے موقع پر صحافیوں کوان کے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی سے آخرکیوں روکاجارہاہے اس حوالے سے کیڈٹ کالج کے وائس پرنسپل نسیم عادل نے رابطے پر بتایاکہ صحافیوں پریہ پابندی پریذیڈنٹ ہاؤس کی ہدایت پرعائدکی گئی ہے ،اس وضاحت پرصحافی برادری میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے کہ صدرمملکت کواچانک صحافیوں سے کیاخطرات لاحق ہوگئے ہیں کیونکہ اس سے قبل کالج کی65سالہ تاریخ میں میڈیاپرایسی کوئی پابندی آج تک نہیں لگائی گئی۔