بلدیہ عظمیٰ کراچی کے الیمنٹری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایلیمنٹری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے کا آغاز کردیا گیا ہے ایسے طالب علم جنہوں نے انٹرمیڈیٹ میں 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں اور 18 تا 25 سال کی عمر کے ہوں گے داخلے کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تینوں الیمنٹری کالجز الیمنٹری کالج آف ایجوکیشن انچولی، الیمنٹری کالج آف ایجوکیشن کورنگی اور الیمنٹری کالج آف ایجوکیشن سائٹ میں جو جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ہیں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے داخلہ فارم 22 دسمبر سے جاری کئے جارہے ہیں جو متعلقہ کالجوں میں دستیاب ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے میرٹ پر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :