باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ’پہلے سی بات‘ نہیں رہی: سعید اجمل

جمعہ 19 دسمبر 2014 18:34

باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد ’پہلے سی بات‘ نہیں رہی: سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2014ء)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے پابندی کے شکار مایہ ناز پاکستانی کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ایک لمبے عرصے کے بعد باقاعدہ کرکٹ کھیل کر خوشی ہوئی ہے تاہم احساس ہوا ہے کہ باؤلنگ ایکشن تبدیل کرنے بعد میری باؤلنگ میں پہلے سی بات نہیں رہی۔

(جاری ہے)

کینیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان سے کی نمائندگی کرنے کےبعد میڈیا سے خصوصی بات چیت میں قومی آف سپنر کا کہنا تھا کہ اپنے باؤلنگ ایکشن کی ری اسیسمنٹ کروانے کیلئے مکمل تیار ہوں اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔