کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں بے ضابطگیاں اور فنڈز کا غلط استعمال ،سی ڈی اے نے تحقیقات کیلئے کیس نیب کو بھجوا دیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 17:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) سی ڈی اے نے کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال پر تحقیقات کیلئے کیس نیب کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے انتظامیہ نے نیب سے تحقیقات کا فیصلہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدائت پر کیا ہے جبکہ اس سے قبل اس اہم تعمیراتی منصوبہ پر انکوائری کیلئے سی ڈی اے کے کئی افسران نے محکمانہ تحقیقات کیں لیکن ذمہ دارن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ۔

جس پر پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اس اہم کیس پر نوٹس لیتے ہوے گزشتہ ہفتہ چیرمین سی ڈی اے کو بڑے پراجیکٹ کی تحقیقات نیب سے کرانے کی ہدائت جاری کی تھیں ۔یاد رہے کہ کلچرل کمپلیکس منصوبہ پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا جس کا تخمینہ لاگت ایک ارب 10کروڑ سے بڑھ کر 2ارب 50کروڑ روپے تک پہنچ گیا جبکہ باہمی ملی بھگت سے کنٹریکٹرز کو کروڑں روپے جاری کیے گئے اور ٹھیکدار کام مکمل کیے بغیر ہی فرار ہوگیا تھا

متعلقہ عنوان :