ورلڈ کپ2019 اورچیمپئنزٹرافی کے مجوزہ وینیوز کی فہرست آئی سی سی کوپیش

جمعہ 19 دسمبر 2014 17:09

لندن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 اور چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ وینیوز کی فہرست آئی سی سی کو پیش کردی ہے۔ای سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 کے فارمیٹ سے بہت خوش ہے کیونکہ اسے ایونٹ کی بدولت زبردست منافع ہوا تھا۔ ای سی بی کو 2017 میں بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کرنی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تجویز پیش کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی وہ 2013 کے فارمیٹ کے تحت ہی کرانا چاہے گا۔

میچز کارڈف، اوول اور ایجبسٹن میں کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ 2019 میں مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرے گا۔ جس کے فائنلز لارڈز میں ہونگے۔ سیمی فائنلز کیلئے ایجبسٹن اور اولڈ ٹریفورڈ جبکہ افتتاحی میچ کیلئے اوول گراؤنڈ کے نام دیے گئے ہیں۔جبکہ گروپ میچز ڈرہم، لیڈز، ناٹنگھم، کارڈف، برسٹل اور ساؤتھمپٹن میں کرانے کا خواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :