پشاور، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی سال 2014-15کیلئے میدانی اور پہاڑی/ برفانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 19دسمبر تا31دسمبر 2014جبکہ پہاڑی و برفانی علاقوں کی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لئے 19دسمبر2014تا28فروری 2015تک بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :