پنجاب بھر میں453ٹریفک حادثات02میں افراد جاں بحق،518زخمی

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران453ٹریفک حادثات میں 02افراد جاں بحق جبکہ 518زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ165افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں150ڈرائیورز ،14کم عمرڈرائیور،304مسافراور66پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ120ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت125متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد47حادثات میں59متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان40حادثات میں47متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل520متاثر ہونے والوں میں سے441مرد اور79خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں55افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور352فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور113زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر381موٹر سائیکلز 43 آٹو رکشے44موٹر کاریں26مسافربس08ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :