سانحہ پشاو رکیخلاف اہلسنت والجماعت کی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاجی جلوس ، مظاہرے، شہداء کیخلاف فاتحہ وقرآن خوانی کی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2014 16:32

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاو رکے خلاف اہلسنت والجماعت کی مرکزی کال پر بلوچستان بھر میں احتجاجی جلوس اور پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ خطبہ جمعہ کے موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کی گئی اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام کوئٹہ مستونگ ،نوشکی قلات ،چاغی خاران ،دالبندین ،پشین ،خضدار،واشک ماشکیل ،حب چوکی ،ڈیرہ مرادجمالی ،مچھ ،گنداواہ ،ڈیرہ اللہ یار میں سانحہ پشاور کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل قاری عبدالولی فاروقی مولانا عبدالکبیر شاکر حافظ محمد قاسم فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد ،مولانا محمد غوث حقانی ،حافظ اللہ بخش ،مولانا سعد اللہ ،حافظ محمد ابراہیم الحسینی ،حافظ تنزیل الرحمن حیدری ،اور مولانا محمد رمضان فاروقی سمیت دیگر ضلعی وصوبائی رہنماؤں نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معصوم طلباء کے قتل عام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام دشمن اور پاکستان شمن ملک میں دہشتگردی اور بدامنی پھیلا رہے ہیں ہندوستان افغانستان اور ایران پاکستان میں دہشتگردی میں براہ راست ملوث ہیں جو دہشتگردوں کو ٹریننگ دے کر پاکستان میں کارروائیاں کرواتے ہیں انہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت غم اور مصیبت کی اس گھڑی میں شہدائے پشاور کے رشتہ داروں کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ملک میں قیام امن کیلئے حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہیں اہلسنت والجماعت کی جانب سے شہداء پشاور کی درجات کی بلندی کیلئے بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے بعد فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی جس میں علماء کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :