پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اعلان سے پہلے حافظ سعید جیسے لوگوں کے ساتھ نمٹے،شیو سینا

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:12

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اعلان سے پہلے حافظ سعید جیسے لوگوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید سے نمٹے پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کرے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیوسینا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد کو تیار کرنے والی فیکٹری کی طرح ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو سزا دینے کے لئے سزائے موت سے پابندی اٹھائی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان پشاور سکول میں حملے دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کے خلاف زیر اگل رہا ہے جبکہ حافظ سعید نے حملیک ا ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی کو قرار دیتے ہوئے بھارت سے اسکا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے اس شخص کو کنٹرول کرنا چاہیے ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ عالمی برادری اس وقت تک پاکستان پر دہشت گردی کے خلافج نگ سے نمٹنے بارے عزم کا یقین نہیں کرے گی جب تک حافظ سعید جیسے لوگوں کا جڑ سے خاتمہ نہیں کیا جاتا

متعلقہ عنوان :