صارفین بجلی کے غیرضروری استعمال روکنے میں تعاون کریں،سعداللہ کاکڑ

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:12

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) صارفین بقایاجات جمع کرائیں تاکہ انہیں مزیدسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔موسیٰ خیل میں ساڑھے 12سوکنکشنزہیں۔جن میں 348ڈیفالٹرہیں۔جن پربقایاجات 75لاکھ سے تجاوزکرگئے ہیں۔مقامی گریڈپر24گھنٹے انکوئری یقینی بنائی جائے گی تاکہ صارفین کے شکایات کامکمل ازالہ کیا جاسکے۔شہرمیں جہاں جہاں ٹرانسفرکی ضرورت ہوگی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ان خیالات کااظہارSEکیسکو لورالائی سعداللہ کاکڑنے کیسکوکے شہیداہلکارجنت گل کے بچوں کو 25لاکھ روپے کا چیک دینے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی کے غیرضروری استعمال روکنے میں تعاون کریں۔بجلی بچائیں اپنے لئے اوراپنے قوم کیلئے۔

(جاری ہے)

اپنے غیرضروری آلات کوبجلی سے ڈسکنکٹ کیاکریں۔غیرضروری بلب بجھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کیسکوایک کمرشل ادارہ ہے۔صارفین صرف شدہ بجلی کی قیمت کی ادائیگی قومی جذبے سے کریں۔تاکہ انکے لئے مزیدسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 348ڈیفالٹرزپر75لاکھ سے زائدکے بقایاجات ہیں۔جوہر صورت میں وصول کئے جائیں گے۔صارفین اپنی سہولت کیلئے اپنے بقایاجات کو قستوں میں کروائیں۔

تاکہ ان کیلئے جمع کرنے میں آسانی ہو۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی گریڈمیں چار افرادکی6,6گھنٹوں کیلئے ڈیوٹی لگائی جائے گی۔تاکہ انتظامیہ اورصارفین کے درمیان بجلی بے وقت چلے جانے یا لائن میں خرابی اوردیگر معلومات کاتبادلہ یقینی بنائی جاسکے۔دریں اثناکیسکوعملے کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالکریم موسیٰ خیل چیئرمین لورالائی سرکل آل پاکستان ہائڈروالیکٹرک ورکریونین بلوچستان جنرل سیکریٹری عبدالعزیز،چیئرمین لورالائی سب ڈویژن محمودخان جعفراورلائن سپریڈنٹ حاجی محمدشفیع نے کہا ہے کہ یونین کی کاوشوں سے کمپنی اپنے ورکرزکیلئے غیرمعمولی اقدامات کررہی ہے اس لئے ورکربھی کمپنی کو اپناسمجھتے ہوئے دل وجان سے کام کے تاکہ صارفین کو اچھی خدمات کی فراہمی کے ساتھ کمپنی کو بھی اپنے پاوٴں پر کھڑاکرنے کاوعدہ پوراکیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کی ازالے کیلئے فوری رسپانس دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :