معصوم بچوں ودیگر افراد کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ‘ حمیدہ وحید الدین

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سانحہ پشاور کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی مذمت کیلئے نکالی گئی ریلی اور اپنی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور دیگر افراد کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں قوم کبھی معاف نہیں کرسکتی۔بعدازاں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :