وفاق المساجد پاکستان کے تحت ملک بھر کی مساجد میں سانحہ پشاور پر شہداء کے لواحقین کے سا تھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:59

لاہور /اسلام آباد /راولپنڈی /ملتان /ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء ، خطباء ، ذاکرین ، واعظین نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والی بربریت ، وحشت اور سفاکیت کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ایسے مکروہ عمل کی نسبت اسلام اور جہاد سے کی جانی چاہیے ۔

وفاق المساجد پاکستان کے تحت ملک بھر کی تہتر ہزار(73000) سے زائد مساجد میں سانحہ پشاور پر شہداء کے لواحقین کے سا تھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی بھر پور مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے اور جو ممالک پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں عالمی سطح پر ان کو بے نقاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

افغانستان اور ہندوستان کی حکومت سے دہشت گردوں کی سر پرستی بند کرنے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جائے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی (لاہور)، مولانا زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد) ،مولانا حسین احمد (مردان )،مولانا مشتاق احمد (لاہور) ، مولانا محمد ایوب صفدر (گجرانوالہ) ، مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آبا د) ، مولانا نعمان حاشر (راولپنڈی ) ، مولانا عبد الحادی (باجوڑ )، مولانا قاری اللہ داد(کراچی) ، مفتی عمر فاروق (خانیوال )، مولانا انوار الحق (کوئٹہ) ، مولانا عزیز الحسن (حیدر آباد)، مولانا عمار بلوچ (رحیم یار خان )، مولانا اشفاق پتافی (مظفرگڑھ) ، مولانا محمد اصغرخان (ڈی جی خان )، مولانا سمیع اللہ ربانی (لیہ)،مولانا میاں راشد (سیالکوٹ)،مولانا غلام مصطفی (سکھر) ، مولانا انوار الحق مجاہد (ملتان )، مولانا محمد شفیع قاسمی (ساہیوال) ،قاری احمد علی ندیم(سرگودھا)، مولانا عبد الباقی (بنوں) اور دیگر علماء نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں پشاور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :