سانحہ پشاور کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، دہشتگردوں کے پاس موبائل سم حاصل پور رہائشی کے نام پر لی گئی

حساس اداروں نے کارروائی کرکے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:53

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پشاور سکول حملے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال موبائل سم حاصل پور کی رہائشی خاتون کے نام پرلی گئی تھی ‘حساس اداروں نے کارروائی کرکے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ پشاور سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے دہشت گردوں کے زیر استعمال سم حاصل پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے نام پر لی گئی۔حساس اداروں نے فوری طورپر حاصل پور میں کارروائی کرکے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ تمام افرا د کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاحساس اداروں نے سم جاری کرنے والے فرنچائز کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :