جی ایچ کیو حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت دینے کی تیاریاں مکمل

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:53

راولپنڈی/فیصل آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈاکٹر عثمان کے ڈیتھ وارنٹ پر گزشتہ رات دستخط کردئیے تھے ڈاکٹر عثمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط ہونے کے بعد ان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا گیا تھاعقیل عرف ڈاکٹر عثمان سے لواحقین کی آخری ملاقات کروا دی گئی ہے ڈاکٹر عثمان نے اپنی وصیت بھی بھائی کے سپرد کردی ذرائع کے مطابق جیل کے اطراف میں انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں پھانسی کے بعد ڈاکٹر عثمان کی میت ان کے بھائی وصول کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عثمان میڈیکل کور کے اہلکار تھے انہوں نے سرکاری ملازمت چھوڑ کر عسکریت پسندوں میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔دوسری جانب کوٹ لکھپت لاہور جیل کی قریبی عمارتوں پر فوج کی دو کمپنیاں تعینات کرنے کے علاوہ رینجرز کے اہلکاروں کو اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے، اس سلسلے میں ایک اضافی چیک پوسٹ بھی قائم کر دی گئی دوسری جانب پولیس نے جیل کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر کے علاقہ مکینوں کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :