سات دنوں میں 17 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا ‘ وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل کر نے کی ہدایت

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ملک بھر کی جیلوں میں قید دہشتگردوں کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جیلوں میں پھانسی گھاٹ بھی تیار کر لئے گئے ہیں جہاں سنگین مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں جیل انتظامیہ کو اس بات کا حکم دیا گیا کہ وہ جیلوں میں فوری طور پر پھانسی گھاٹ کی تیاریوں کا کام مکمل کرلیں اور جیسے ہی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو پھانسی دینے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سات دنوں میں 17 دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :