Live Updates

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پشاور سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں،دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت ترین لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کو بدترین بربریت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حق دار نہیں ۔تحریک انصاف نے دہشت گردی حملہ کے بعد قومی مفاد میں دھرنا ختم کیا مگر اب حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی وقت کی ضرورت ہے،دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت ترین سزائیں دی جائیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات