پشاور میں سکول پر دہشت و بربریت کے واقعہ کے خلاف وکلاءاور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ،خواتین وکلاءنے آرمی پبلک سکول کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پشاور میں دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کے خلاف وکلاءاور سول سوسائٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہر میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پرزور الفاظ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر شرکاءنے دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ میں جان قربان کرنے والوں کی یاد میں شمیں روشن کیں اور شہدا کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔