لاہور ہائیکورٹ نے نایاب پرندوں کے شکار کے لئے جاری کئے گئے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو تحریری جواب داخل کرنے کے ہدائت کر دی۔

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر نایاب پرندوں کے شکار کے لئے لائسنس جاری کر رکھے ہیں جس سے پاکستان میں پائے جانے والے ہبارا بسٹر نامی نایاب پرندوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نایاب پرندوں کی نسل کو بچانے کے لئے شکاریوں کو جاری لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شکاریوں کو جاری لائسنس منسوخ کئے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے تحریری طور پر جواب داخل کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :