کراچی ‘ مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرتین ساتھیوں سمیت مارا گیا

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:42

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) کراچی میں ہاکس بے روڈ پر مشرف کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔جمعہ کو رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہاکس بے روڈ پر مشرف کالونی کے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے ‘ مقابلے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم رکن عابد مچھڑ بھی شامل ہے عابد مچھڑ گروپ رینجرز اور پولیس پر ہونے والے متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 ایس ایم جی بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے رینجرز نے مشرف کالونی میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا بی بی سی کے مطابق کراچی میں رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ رینجرز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علی الصبح کارروائی کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

متعلقہ عنوان :