خیبر ایجنسی ‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘ 36دہشتگرد مارے گئے ‘متعدد زخمی ‘ کئی ٹھکانے تباہ

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:42

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سیکیورٹی فورسز کی خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 36 دہشتگرد ہلاک ‘متعدد زخمی ‘ کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ‘ جھڑپ میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ‘ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جبکہ ورماگئی اور سپرکوٹ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 32 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ‘فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب عالم گودر کے علاقے میں بھی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے جن کی لاشیں شناخت کیلئے جمرود لیویز سینٹر منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں وادی تیراہ میں ورماگئی اور سپرکوٹ میں ہوئیں جہاں سکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کی جانب جانے والے شدت پسندوں کے گروپوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :