سانحہ پشاور نے کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑا،بلاول بھٹو کا ٹویٹ

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:37

سانحہ پشاور نے کچھ کہنے کے قابل نہیں چھوڑا،بلاول بھٹو کا ٹویٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں پر طالبان کے ہولناک حملے کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے حملے پر صدمے سے دو چار ہوا اور تاحال سوگ منا رہا ہوں ۔دہشت گردوں کے پشاور حملے کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں لیکن اس وقت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بحیثیت قوم متحد ہونا ہوگا.

متعلقہ عنوان :