نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2روپے 97 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) نیپرا نے نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں2روپے 97 پیسے بجلی کا فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیپرا کی جانب سے عوام کیلئے ایک خوبصورت تحفہ پیش کیا اور نیپرا نے عوام کو سہولت کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جو کہ الیکٹرک کے سوا بجلی کے تمام تر صارفین نیپرا کے ریلیف سے مستفید ہوسکیں گے نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو نومبر میں استعمال کی گئی بجلی پر 17 ارب روپے کا ریلیف ملے گا واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم نواز شریف نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا علان کیا تھا

متعلقہ عنوان :