سنٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کا دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو کل پھانسی دیئے جانے کا امکان

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:36

سنٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کا دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سنٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کا دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو کل ہفتہ کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔ملزم ڈاکٹر عثمان کے حقیقی بھائی کی جمعہ کے روز سنٹرل جیل فیصل آباد میں آخری ملاقات کرادی گئی ہے ۔ڈاکٹر عثمان جی ایچ کیو حملہ میں ملوث تھا اور یہ پھانسی چڑھنے والا پہلا دہشت گرد ہوگا۔

اُردو پوائنٹ کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت مجرم کے بارے میں فیصلہ کررہی ہے کہ آیا کہ اسے پھانسی فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل یا راولپنڈی اڈیالہ جیل میں دی جائے ۔گزشتہ رات حکومت کی تمام سکیورٹی اداوں نے مجرم دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سنٹرل جیل فیصل آباد سے راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تمام انتظامات مکمل کر لئے تھے کہ اچانک سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مختلف اداروں نے مجرم کو سنٹرل جیل فیصل آباد سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے پھانسی گھاٹ میں جلاد کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پھانسی گھاٹ کے لیود اور دیگر مشینوں کوبھی آئل تیل وغیرہ دیگر اسے چالو کیا جارہا ہے اس طرح اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بھی پھانسی گھاٹ میں جلاد کو طلب کرنے کے علاوہ پھانسی گھاٹ کی صفائی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ دہشت گردوں کو پھانسیوں کا سلسلہ آئندہ پیر22 سے24 دسمبر تک جاری رہے گا۔جیل مینوئل کے تحت کسی بھی سزائے موت کے مجرم کو سرکاری تعطیل کے دنوں میں پھانسی نہیں دی جا سکتی

متعلقہ عنوان :