اس وقت بڑی تعداد میں طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں،سینیٹر رحمن ملک

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:32

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس وقت بڑی تعداد میں طالبان داعش میں شامل ہوگئے ہیں جب تمام دہشتگرد متحد ہوسکتے ہیں تو پھر ایک فورم پر سیاستدان متحد کیوں نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینیٹر رحمن ملک نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے کبھی بھی بچوں پر حملہ نہیں کیا اور پشاور آرمی سکول پر حملہ داعش کا کام ہے اس وقت زیادہ تر طالبان بھی داعش میں شمولیت کرچکے ہیں جب ملک کو تباہ کرنے کیلئے تمام دہشتگرد اکٹھے ہوسکتے ہیں تو پھر ملک کو بچانے کیلئے تمام سیاستدان ایک فورم پر اکٹھے کیوں نہیں ہوسکتے رحمن ملک نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنے دورمیں سوات اور مالاکنڈ آپریشن بھی کئے اور آج بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی تمام حکومتی فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ایک بات واضح کردوں کہ طالبان کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :