چینی نائب وزیر نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چینی نائب وزیر سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی عوام چینی صدر کا دورہ پاکستان کیلئے شدت سے انتظار کررہے ہیں تاکہ مہمان نوازی کا موقع ملے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے نائب وزیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں چینی نائب وزیر نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں دہشتگرد ہلاک اور پکڑے جاچکے ہیں نواز شریف نے کہا کہ تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں اور بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا نواز شریف نے کہا کہ پاک چین دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جزو ہیں اور پاکستانی عوام خاص طور پر چین کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں اور قوم چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے منتظر ہے

متعلقہ عنوان :