اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30اگست 2014ء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ پولیس تصادم کیس میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء اور پولیس افسران کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر درج ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف کو فریق بنانے کی اجازت دیدی
عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس افسران کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے وائس پریذیڈنٹ احمد یار گوندل کا نام نکالنے کے احکامات جاری کردیئے عدالت نے وفاق کے وکیل کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معافی نامہ تسلیم کرلیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 14:25
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30اگست 2014ء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ پولیس تصادم کیس میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء اور پولیس افسران کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر درج ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف کو فریق بنانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس افسران کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے وائس پریذیڈنٹ احمد یار گوندل کا نام نکالنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
عدالت نے وفاق کے وکیل کی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معافی نامہ تسلیم کرلیا ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی پولیس بنام ایڈیشنل سیشن جج ڈسٹرکٹ آف پیس اسلام آباد کیس کی سماعت ہوئی شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔(جاری ہے)
پولیس افسران کی جانب سے وفاق کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان رانا وقار جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ملک وقاص عدالت میں پیش ہوئے ۔
پیٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پولیس افسران کی جانب سے پولیس تصادم کے مقدمہ میں عدالت کو مس گائیڈ کیا گیا ہے فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیس اگست کو ہونے والے تصادم کیس میں پی ٹی آئی اور پیٹ کی درخواستوں پروزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء اور پولیس افسران کیخلاف قتل کے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس افسران نے مقدمات کے اخراج کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا اور عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے احکامات کو معطل کردیئے تھے ۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کی گئی ہے پولیس نے عدالت میں پاکستان عوامی تحریک کے وائس پریذیڈنٹ احمد یار گوندل کو فریق بنایا ہے جبکہ ایف آئی آر نمبر 221جو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درج کروائی گئی تھی اس کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے وائس پریذیڈنٹ شاہ محمود قریشی کو فریق نہیں بنایا گیا ۔ سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت میں پولیس افسران کی جانب سے غلط بیانی کی گئی ہے اور ساتھ ہی عدالت سے معافی بھی طلب کی گئی ہے عدالت نے وفاق کے وکیل کی معافی کو تسلیم کرتے ہوئے پولیس افسران کیخلاف مقدمات کے اخراج کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو فریق بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کانام نکال دیا گیا واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی پولیس طاہر عالم اور سابق آئی جی خالد خٹک ، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، ڈپٹی کمشنر مجاہد شیر دل و دیگر سات افراد پر مشتمل پولیس افسران نے پیٹ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درج مقدمات کے اخراجات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا مذکورہ دلائل کے بعد عدالت نے احکامات جاری کئے کہ پولیس افسران ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے درج کی گئی پاکستان تحریک انصاف کی ایف آئی آر 221میں پی ٹی آئی کو فریق بنایا جائے جبکہ عدالت نے پولیس افسران کی جانب سے پیٹ کے وائس پریذیڈنٹ احمد یار گوندل کو بنائے گئے فریق کا نام نکالنے کے احکامات جاری کئے پاکستان عوامی تحریک کی درج درخواست پر پولیس افسران کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مزید کارروائی جاری رہے گی عدالت نے کیس کیس آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیمزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.