لاڑکانہ : ن لیگ کے مقامی رہنما ء نیاز گھانگرو کا قتل

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:22

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے مقامی رہ نما نیاز گھانگرو کو قتل کردیا۔ مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رتوڈیرو کیمرکزی بازار میں مسلم لیگ ن کے رہ نما نیاز گھانگرو شاپنگ کر رہے تھے کہ 3 ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ دشمنی کی بنا پر کچھ دن پہلے مقتول کے بھائی کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نون لیگ کے کارکنوں کولاوارث نہ سمجھے۔

متعلقہ عنوان :