سوات چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:22

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا میں سوات چترال اور گردونواح کیعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 9 رکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ زیرزمین 210کلومیٹر گہرائی میں آیاجس کامرکزہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے سوات چترال اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :