پاکستانی نژاد امریکی شہری شکاگو میں حج زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار
جمعہ 19 دسمبر 2014 14:16
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کو شکاگو میں حج زائرین کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا لیاگیا ۔ یہ بات امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کے روز بتائی ۔ 42سالہ راشد منہاس جو شکاگو کا رہائشی ہے کو گرفتاری کے بعد سٹی کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ شکاگو میں قائم ٹریول ایجنٹ منہاس پر الزام ہے کہ اس نے پچاس صارفین سے فراڈ کیا جس کی مالیت تقریباً پانچ لاکھ پچیس ہزار امریکی ڈالر ہے مذکورہ شخص نے ٹریول پیکج حج زائرین میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فروخت کئے جس میں سعودی عرب میں داخلے کیلئے ویزے بھی شامل تھے ۔
وفاقی حکام کے مطابق مذکورہ شخص نے یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ پاکستان بھیجا اس کے خلاف مارچ سے نومبر 2014ء کے دوران تحریری طور پر شکایات درج کروائی گئی جن میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے رواں سال سعودی عرب میں داخلے کیلئے درکار ویزے کی سہولت کے عوض حج ٹریول پیکج میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کیں ہیں ۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا تھا کہ منہاس نے لائٹ سٹار حج ٹریول ایجنسی کے نام سے ادارہ قائم کررکھا تھا جسے سعودی حکام کی جانب سے بھی اجازت نہیں دی گئی تھی اور اس نے غیر قانونی طور پر ویزے حاصل کئے مجموعی طور پراس نے پچاس افراد کو سفری سہولیات فراہم کیں جس کی مد میں پانچ لاکھ پچیس ہزار امریکی ڈالر کی کرپشن کی گئی
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.