باکسر عامر خان کا پشاور سکول میں شہید ہونے والے 132بچوں کیلئے3ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:16

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پشاور سکول میں شہید ہونے والے 132بچوں کیلئے3ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں رواں ہفتے کے آغاز پر طالبان نے سکول پر حملہ کرکے شہید کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

عامر خان جنہوں نے حال ہی میں امریکن باکسر ڈیون الیگزینڈر کو لاس ویگاس میں شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل جیتا تھا انہوں نے برطانوی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہویں اس واقعہ پر افسوس ہوا اور بالخصوص اس میں مارے جانے والے معصوم بچوں کی شہادتوں نے انہیں انتہائی رنجیدہ کردیا ہے میں صرف یہ سوچ ہی سکتا ہوں کہ مارے جانے والے بچوں کے والدین کس کرب سے گزر رہے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی شارٹس پشاور کے بچوں اور متاثرہ سکول کی ازسرنو تعمیر اور علاقے کی سکیورٹی کیلئے عطیہ کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں یہاں اچھی سکیورٹی میسرہے اور میں اپنی چھوٹی بیٹی کو سکول بھیجتا ہوں اور وہ خیریت سے جاتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں وہاں پر بچوں کو اگر گھر سے باہر بھیجا جائے تو پھر یقین نہیں ہوتا کہ وہ لوٹ کر آئینگے بھی یا نہیں

متعلقہ عنوان :