سیرالیون : معروف ڈاکٹر ایبولا وائرس کے باعث فریٹاؤن میں چل بسا

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:15

فریٹاؤن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) سیرالیون کے ایک معروف ڈاکٹر ایبولا وائرس کے باعث فریٹاؤن میں چل بسے ۔ حکومتی میڈیکل آفیسر کے مطابق ملک کے ایک نامور ڈاکٹر وکٹر ولوگوبے میں ایبولا وائرس کی تشخیصہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا تاہم وہ وطن واپسی کے کچھ ہی گھنٹوں بعد چل بسے ۔

(جاری ہے)

چیف میڈیکل آفسر بریما کارکوبو کا کہنا تھا کہ وکٹر ولوگبے کو یہ وائرس ایپولا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے دوران لاحق ہوا انہیں برسلز ائر لائن سے واپس لایا گیا ان کی موت کے بعد سیرالیون میں مرنے والے ان ڈاکٹروں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ 142 ہیلتھ ورکرز اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 109ہلاک ہوچکے ہیں