بھارت نے ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر انتہائی حساس نوعیت کی جیل تہاڑ کی سکیورٹی بڑھا دی

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:15

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) بھارت نے ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر انتہائی حساس نوعیت کی جیل تہاڑ کی سکیورٹی بڑھا دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹیلی جنس کی جانب سے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے تہاڑ جیل کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے بعد انتہائی سکیورٹی کی حامل جس کی پہلے ہی سکیورٹی تین لیرز میں ہے کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیا ہے جبکہ دہلی پولیس کو بھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔

ادھر ڈی آئی جی مکیش پرساد کا کہنا ہے کہ جیل کی سکیورٹی کو متعدد مقامات سے سخت کیا گیا ہے اور ہم ایسا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے جس سے دہشتگردی کا امکان پیدا ہو ان کا کہنا تھا کہ تہاڑ جیل میں اس وقت انتہائی خطرناک دہشتگرد اور قیدی پابندی سلاسل ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدی ریاست ہریانہ کیسابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ اور صحارا کے سربراہ سوبرتا رائے بھی قید ہیں

متعلقہ عنوان :