قذافی اسٹیڈیم سے2 مشکوک افراد گرفتار،نقشے او ر تصاویربرآمد

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:14

قذافی اسٹیڈیم سے2 مشکوک افراد گرفتار،نقشے او ر تصاویربرآمد

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) پولیس نے قذافی اسٹیڈیم سے2 مشکوک افراد کوگرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقشے اورحساس مقامات کی تصاویربرآمد ہوئی ہیں،پولیس کے درائع نے بتایا کہ ملزمان کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔ ملزمان سے، اہم معلومات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ان ملزمان سے یہ بھی معلومات حاصل کر رہی ہے کہ کہا انکا ہدف کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کرنا تھا یا پھر وہ کینیا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

سکیورٹی ادارے اس کاروائی کو بڑی کاروائی قرار دے رہے ہیں، ذرائع نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ کینا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں پر حملہ کی منصوبہ بندی کے شواہد ملتے ہیں، اور انکا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرنا بھی ہو سکتا ہے۔