گجرات :پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک

جمعہ 19 دسمبر 2014 14:14

گجرات( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء ) گجرات میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں تین سال قبل کٹھالہ چوکی پر حملے میں ملوث دہشتگرد مولوی افضل فوجی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کے مطابق کارروائی لالہ موسی کے قریب کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت مولوی افضل فوجی کے نام سے ہوئی ہے مو لوی افضل فوجی نے 3سال قبل کْٹھالہ چوکی پر حملہ کیا تھا ڈی پی او رائے اعجاز کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس لائن سمیت حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

متعلقہ عنوان :