ہمارانوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نڈراوربیباک لیڈرہے‘سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ

جمعہ 19 دسمبر 2014 13:19

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)پی پی پی حلقہ نمبر1کوٹلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرسردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ساری قوم متحدرہے منظم ہوکرطالبانوں،ظالمانوں اورتمام نیٹ ورکس جودہشت گردی پھیلارہے ہیں کامقابلہ کرینگے ہمارانوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نڈراوربیباک لیڈرہے جس نے دہشت گردوں کی آنکھوں میںآ نکھیں ڈال کربات کی آج ساری قیادت کودلیری کامظاہرہ کرناہوگااوردہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے متحدہوناپڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاور کے مقام پرمعصوم طلباء کوشہیدکرنے والے اسلامی تعلیمات سے نابلدہیں اسلام انسانیت کادرس دیتاہے ظالمان کس قسم کااسلام لاناچاہتے ہیںآ ج ہرآنکھ لہوکے آنسورو رہی ہے پھولوں اورکلیوں کوبارودمیں راکھ بنایاگیادہشت گرد وں کے لیے پاکستان وآزادکشمیرکی سرزمین تنگ ہوجائے گی وہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے سب سے پہلے دہشت گردوں نے شہیدرانی بے نظیربھٹوکوشہیدکرکے پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کوقتل کیاپھربھی دہشت گردوں کی پیاس نہ بجھی پختونخواہ حکومت کے سابق وزیربشیربلورکوبھی شہیدکیاگیافوجی افسران ،مذہبی شخصیات،وکلاء کابھی دہشت گردوں نے قتل عام کیامساجد،مزارات،امام بارگاہوں،چرچوں اورمندروں اورمیلاد کے جلوسوں پربھی حملے کیے،سربازارمعصوم انسانوں کوبم دھماکوں میں اڑایاگیاکیااسلام یہی تعلیمات دیتاہے دہشت گرداسلام کے چہرے پربدنماداغ ہیں ہم انہیں اسلام کاٹھیکیدارنہیں بننے دینگے۔