ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے‘سراج الحق

جمعہ 19 دسمبر 2014 13:17

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات کی زیادہ ..

گوجر خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو ملک میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے مینڈیٹ دیا ہے جس سے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا پتہ چلے گا کہ وہ اس مینڈیٹ کو کس طرح مثبت انداز میں استعمال کرتے ہیں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پہلے کی نسبت اب سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹوں راجہ محمد جواد ،راجہ حاشر اور راجہ عمیر کے ساتھ تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پہلے کی نسبت اب سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات کی زیادہ ضرورت ہے وزیر اعظم نواز شریف کو تمام سیاسی جماعتون کی حمایت حاصل ہے انہیں چاہیے کہ دلیرانہ فیصلے کریں اسلام سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے دشمنان اسلام مسلمان اور ممبر و محراب کو بدنام کرنے کے لیے سازشوں میں لگے ہوئے ہیں ہم سب کو متحد ہو کر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ کرپشن مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں عوام کے ووٹوں سے بر سر اقتدار آنے والے اگر انہیں تحفظ فراہم نہ کر سکیں تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں امیر جماعت اسلامی نے کہا تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں او ر تمام مسالک سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کو دہشت گردی اور فرقہ واریت سے نکالنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں -

متعلقہ عنوان :