معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں‘عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:55

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ضلعی صدر پی پی پی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ مسلمانوں کی آڑ میں چھپے ہوئے دہشتگرد ہیں یہ سفاکی اور بربریت پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی اور نہ ہی پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو ختم کر سکتی ہے دہشتگرد انسانی جانوں سے کھیل کر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے بچوں کو قتل قومی المیا ہے کشمیری اس سانحہ پر رنجیدہ ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ضلعی صدر پی پی پی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں س بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پشاور میں دہشتگردی کا سانحہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے یہ قومی سانحہ ہے دہشتگرد نہ تو انسان ہیں اور نہ ہی مسلمان پاکستان کی تمام قومی اور عسکری قیادت مل کر پاکستا ن کے خلاف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں دہشتگرد ضرب عضب کی کی کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں قیوم قمر نے مزید کہا کہ قومی سانحہ پر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے قومی پارلیمانی کانفرنس بلانا خوش آئند بات ہے سانحہ پشاور میں بچوں کی عظیم شہادت نے پوری قوم کو متحد کر دیا دہشتگرد وں نے حملہ معصوم بچوں پر نہیں پوری قوم پر کیا آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کی شہادت قابل افسوس ہی نہیں قابل مزمت بھی ہے بچوں پر حملے نے پوری انسانیت کو رولا دیا پاکستان کے دشمنوں اور درندہ صفت لوگوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا بربریت کی ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی کشمیری عوام پاک فوج کے آفیسروں جوانوں اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :