دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسان تو کیا مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں‘عاطف گوہر

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:55

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسان تو کیا مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں پاکستانی قو م اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگرد بچوں پر حملہ کر کے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے ان خیالات کا اظہار PSF تحصیل سرپرست اعلیٰ عاطف گوہر نے ایک اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور عظیم قومی سانحہ بد ترین دہشتگردی ہے دہشتگرد بچوں پر حملہ کر کے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے دہشتگردی کے خلاف قوم پاک افواج کے ساتھ ہے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں درندے ہیں پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں پاک آرمی کی طرف سے جاری ضرب عضب کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ہی ملک میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے پشاور میں دل ہلا دینے والا واقعہ ہو اہے پھول جیسے بچوں کو ہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی شہید ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے ہیں جن کے غم میں کشمیر ی قوم بھی برابر کی شریک ہے معصوموں کو نشانہ بنا کر گھناؤنے مقاصد کی تکمیل کر نے والے طالبان اور دہشتگرد جب تک اس سر زمین سے ختم نہیں ہو جاتے پاکستان اور کشمیری عوام پاک افواج کے ساتھ ہے ۔